گلوکاری

میری اداکاری کی طرح گلوکاری بھی شائقین پسند کرینگے، علیزے شاہ

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر بدنامیاں کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔

گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں