فیصل قریشی

میرٹ پر یقین رکھتا ہوں، کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا، فیصل قریشی

کراچی (عکس آن لائن) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں، کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے پہلی بار اپنی بڑی بیٹی حنیش قریشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی اپنی دنیا میں مصروف ہے، کام کر رہی ہے، پہلے اس نے کچھ پروجیکٹس میں اداکاری کی لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اداکاری کو مزید آگے لے کر چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں ،اگر کوئی حنیش یا پھر ان کے بھانجے دانیال کے حوالے سے رابطہ کرتا ہے تو اسے کہتا ہوں اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں، میں کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس اور میرٹ پر کام کرنے کا واضح فرق سکرین پر نظر آجاتا ہے، اس لئے میں کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں