میرا

میرا کاکترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کا دعویٰ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ میرا نے بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو اپنی فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ میرا نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ ادا کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں میرا کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ نے لاک ڈائون کے دوران ہماری رہنما ئی اور مدد کی،

آپ نے دبئی میں شوٹنگ کی اجازت دلوائی اور اس حوالے سے کام کیا جس پر میں آپ کی شکر گزار ہوں۔میرا نے کہا کہ ازابیل کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہتی ہوں، وہ بہت جلد فلم میں اہم کردار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں