فلمسٹار میرا

میرا نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے فلمساز کی تلاش شروع کردی ‘ ذرائع

لاہور( عکس آن لائن)فلمسٹار میرا نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے فلمساز کی تلاش شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے بطور ہدایتکارہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فلم کا اسکرپٹ بھی مکمل کرا لیا ہے ۔

میرا فلم کی ہدایتکاری کے ساتھ اس میں بطور اداکارہ کردار نبھانے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق میرا نے بطور ہدایتکارہ فلم بنانے کیلئے سرمایہ کارکی تلاش شروع کردی ہے تاہم انہیں ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں