روہنگیا مسلمانوں

میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں روکے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق منظور ہونے والی اس قرارداد کے مسودے کے تحت میانمار حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے۔

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر ہوا دو سوان نے اس قرارداد کو انسانی حقوق کے دوہرے معیار کی مثال قرار دیا۔ رواں ماہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ اگست سن 2017 سے میانمار میں فوجی کریک ڈان کے بعد سے سات لاکھ چوالیس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش فرار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں