میئر اسلام آباد

میئر اسلام آباد نے چیف میٹرو آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع کو غیرقانونی قراردے دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عارضی چارج پر تعینات چیف میٹرو آفیسر ہمایوں اختر کی ریٹائرمنٹ کے بعد مدت ملازمت میں توسیع کو غیرقانونی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء سے متصادم قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے چیف میٹرو آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ایک خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 74، 75 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے میئرکے علم میں لائے بغیر چیف میٹرو آفیسر کی مدت میں تین سال کی توسیع کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں