ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

مکوآنہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے ہوم ورک جاری کردیا

مکوآنہ (عکس آن لائن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے ہوم ورک جاری کردیا۔تفصیلات کیمطابق کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے سات اضلاع میں سکول بند، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اضلاع کے سکولوں کے لئے موسم بہار کی چھٹیوں کا ہوم ورک جاری کردیا۔ تمام سکولوں کو آج ہی موسم بہار کا ہوم ورک طلباء کو دینے کی ہدایت جاری کردی۔موسم بہار کا ہوم ورک سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔مئی میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں پاس ہونے کے لئے طلباء کو یہ ہوم ورک سکولوں میں جمع کروانا لازمی ہوگا۔ ہوم ورک مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاس نہیں کیاجائے گا،ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ موسم بہار کا یونیفارم ہوم ورک جاری ہونے سے طلباء کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ورک کی وجہ سے طلباء اپنے گھر پر رہ کر بھی کتابوں کا مطالعہ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کے لئے نیا حکم نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اضلاع کے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع جہاں سکول کھلیں رہیں گے وہاں نجی و سرکاری سکولوں میں صرف کلاسز ہوں گیں جبکہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی جبکہ باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔دوسری جانب تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا معاملے پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ صدر میاں رضا کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، پہلے ہی ڈھائی کروڑ بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بندش کی بجائے تعلیمی اداروں میں شفٹ سسٹم لاگو کرنا چا ہیے۔نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو تختہ مشق بنانے کی بجائے پبلک مقامات پر اقدامات کئے جائیں، حکومت علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں