اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران مچھلی اور فِش پراڈکٹس کی برآمدات میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآ مدات کا حجم 4.54 ارب روپے
تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2020ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.6 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح
اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 6 کروڑ روپے
یعنی 0.22 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔