مسافر ویگن

موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق 8 شدید زخمی

سرگودھا(عکس آن لائن) موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق 8 شدید زخمی ہوگئے۔وزیراعلی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، جان بحق ہونے والوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو بھیرہ سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا، پولیس کے مطابق فیصل آباد سے مسافر ویگن 17 سے 18 مسافروں کو لیکر اسلام آباد جارہی تھی کہ موٹروے بھیرہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث ویگن میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ حادثہ کے باعث 4 مرد 2 خواتین اور 1 بچہ جاں بحق ہوگئے۔

مسافر ویگن
جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو بھلوال اور بھیرہ کے ٹی ایچ کیوز کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ 8 مرنے والوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو بھیرہ لائے گیا اور 5 زخمی بھیرہ میں زیر علاج ہے مرنے والوں میں محمد افضل،غلام فاطمہ، عابدہ فردوس جن لاتعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ ذخموں نوید، محمد یار، عزیزاں وغیرہ شامل ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ کو زخموں کا بہترین علاج کی طبی امداد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداﷲ نیئر شیخ نے بھلوال بھیرہ روڈ پر موٹر وے اوورہیڈبرج کے قریب ٹائرپھٹنے سے حادثہ کاشکار ہونے والی وین میں زخمی او رجاں بحق ہونے والے افراد پر گہرے دکھ او ررنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر طرح کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مسافر ویگن
انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیرو ز کو حادثہ کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو معلومات کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا جن کے رابطہ نمبر 048.9230023 اور 0345.8600503 ہیں ۔انہوں نے لواحقین کو افسوس کے ساتھ آگاہ کیا ہے کہ وہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کریں ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیااور امدادی وطبی کاموں کی نگرانی کی اور ہنگامی سرگرمیوں کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کوڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا منتقل کروایا او رڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جائے جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی گاؤں منتقل کروانے کے انتظامات کروائے ۔بعدازاں انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔اس افسوسناک حادثہ میں 17 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 11 جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے ۔ایک زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ اور باقی پانچ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں