مونگ پھلی

مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے.

لہٰذا کاشتکار فصل کیلئے کھادوں کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کیلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں.

اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنایاجائے،

تاکہ کاشتکاروں کو بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی کے کاشتکار کھادوں کی مقدار

کا درست استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پھلی دار فصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن

فضا ء سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے اختتام اور اگست کے آغاز میں جب فصل پھول

نکا ل رہی ہوتی ہے تو 200کلوگرام فی ایکڑ یا 25کلوگرام فی کینال کی شرح سے جپسم ڈالنے سے بہترین پیداوار کا حصول

ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا

محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں