راجہ عدیل

موجودہ دورحکومت میں بجلی کی قیمتوں میں600ارب روپے سے زائد اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوا‘راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن )تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ،بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسزاور سرچارجزسے صنعتی شعبہ دباؤ کا شکار ہے موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں 600ارب روپے سے زائد اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی میں 9روپے 45پیسے فی یونٹ تک مجموعی طور پر مہنگی کی گئی ہے اس سے صنعنی شعبہ کی پیداواری لاگت میں میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں اور ان میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور بلند پیداواری لاگت کے باعث انڈسٹریز بند ہورہی ہیں اور ملک بھر میں2سال میں 22لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں جس پر صدر مملکت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے بعد بجلی بلوں میں عائد مختلف قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے جو بلوں کا 40فیصد بنتا ہے اور ان ناجائز ٹیکسوں سے عوام پر بجلی کے بل بوجھ بن چکے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ان ناجائز ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو عوام پر دوہرا عذاب ثابت ہو رہا ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ریونیو تو حاصل ہوجاتا ہے لیکن اس کے منفی دیرپا اثرات رونما ہوتے ہیں۔جس سے ملک میں ہوشربا مہنگائی ہورہی ہے جس کی روک تھا م ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں