مسرت جمشید چیمہ

موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کیلئے آئی ہے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کے لئے آئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کے حقوق ہیں سوائے مزدور کے، مزدور ایسا بدقسمت طبقہ ہے جس کو اس کی اجرت نہیں ملتی،عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ مزدور طبقے کو فائدہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں کسانوں کو 2600 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں عمران خان خود مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے، احساس پروگرام سے سب سے زیادہ مزدور کو ریلیف ملا، عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کی شکل میں پوری پاپولیشن کو فائدہ دیا، موجودہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروانے آئی ہے، اگر سیاسی جماعتوں نے مزدور ڈے پر ایکٹیوٹی نہیں کرنی تو سیاست کس بات کی؟ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کہ تحریک انصاف اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے کہا ہے ہم اقتدار میں آ کر احساس پروگرام کو بڑے لیول پر شروع کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کے لیے آئی ہے، قوم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حقیقی آزادی کیلئے تیار ہے، باشعور اور حقیقی آزادی کے مطلب سے واقف ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں