اداکارہ نادیہ علی

موجودہ حالات میں بلدیاتی نمائندے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، بحال کیا جائے‘ نادیہ علی

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ نادیہ علی نے حکومت سے بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں کے لوگوں سے واقفیت رکھتے ہیں او رموجودہ میں ان کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔

ایک انٹر ویو میں نادیہ علی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار اور سائل نہ رکھنے والے طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں لیکن ان کے پاس حکومت کی اعلان کردہ امدادنہیں پہنچی ۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ وقت سے سبق سیکھے اورمستند سروے کر کے ریکارڈ مرتب کرے تاکہ مستقبل میں ایسی کسی صورتحال میں مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں آسانی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں