شہباز شریف

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی ،شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ جیل حکام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل جج جواد الحسن نے بتایا کہ آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے میرا گلا خراب ہے ،سماعت نہیں کروں گا ۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صحت دے ۔فاضل جج نے سماعت 25مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں