مونس الہی کی اہلیہ

منی لانڈرنگ کیس،مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں18 مئی تک توسیع کا حکم

لاہور(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت میں 18مئی تک توسیع کر دی گئی،سیشن کورٹ لاہور میں مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ، مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ راسخ الہی بخار میں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے راسخ الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،بعدازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18مئی تک توسیع کر دی،ملزمان میں تحریم الہی، زارا الہی، احمد فاران، عتیق الرحمان، شجاع الدین و دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں