حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ ریفرنس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(عکس آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ پیشی کے لیے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے پر نیب نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں