اسد عمر

منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں‘ وفاقی وزیر اسد عمر

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے پاکستان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا ہے جبکہ منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں‘ شرح سود کو کم کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کرتے ہے اور وہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ایک انٹر ویو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر بحث تو 20 سال سے جاری ہے اور یہ زبردست منصوبہ ہے جبکہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے پاس ہے۔ وفاق ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ چیف جسٹس پاکستان چاہتے ہیں کہ وفاق اس منصوبے کی ذمہ داری لے یہ سندھ حکومت نہیں کر سکتی آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے اور انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا ہے جبکہ منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں پاکستان کی برآمد نہیں بڑھائیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

جب تک ہم اپنی برآمد نہیں بڑھائیں گے اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسی ریٹ سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی بناتی ہے اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ ایک آزاد ادارہ ہے پالیسی ریٹ کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ مانیٹری پالیسی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں