شادی کے بندھن

منچن آباد بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں سعید احمد چکوکا ایڈووکیٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

منچن آباد(نمائندہ عکس آن لائن)منچن آباد بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں سعید احمد چکوکا ایڈووکیٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،شادی کی پروقار ،شانداردعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاﺅں میں ہوئی اس تقریب میں حلقہ 166کے ایم این اے میاں محمد عبدالغفار کالوکا وٹو، ایم پی اے میاں فد ا حسین کالوکا وٹو ،حلقہ پی پی 238کے ایم پی اے و صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا ،میاں محمد احمد کالوکا وٹو ،مولانا معین الدین وٹو مہتمم جامعہ صادقیہ عباسیہ، منچن آباد کے جج صاحبان ،بھاولنگر کے سیشن جج صاحبان ،امید واران ممبر پنجاب کونسل منظور احمد واڑائچ ایڈووکیٹ،محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ،چوہدری نور حسن ایڈووکیٹ ، منچن آباد بار کے تمام وکلاءسمیت علاقہ معززین و رشتہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر میاں سعید احمد چکوکا ایڈووکیٹ نے آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کو ویلکم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں آئے ہوئے دوست احباب و رشتہ داران نے میاں سعید احمد کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں