رانا ثناءاللہ

منشیات برآمدگی کیس ‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے منجمد پراپرٹی و اکاونٹس کھولنے کی درخواست دائر کر دی

لاہور(کورٹ رپورٹر )انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ،رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر منجمد پراپرٹی و اکاونٹس کھولنے کی درخواست دائر کی دی جس پر عدالت نے منجمد بینک اکاﺅنٹس اور پراپرٹی کھولنے کی درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے جواب طلب کرلیا ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنا کی جانب سے منجمد بینک اکاﺅنٹس اور پراپرٹی کھولنے کی درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )سے جواب طلب کرلیا ہے۔

رانا ثنا ءاللہ نے موقف اپنایا کہ اے این ایف کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ 10 سال سے منشیات کا کاروبار کررہا ہے تاہم یہ بنک اکاﺅنٹس اور پراپرٹی 10 سال پہلے کی ہے اور اے این ایف نے حقائق کے برعکس ان کو منجمد کر رکھا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ پراپرٹی اور بنک اکاﺅنٹس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کمرہ عدالت میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں