بلاول بھٹو زرداری

ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام،بلاول بھٹو

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام،جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ تکبیرپرقوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا کر بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بناکررہیں گے،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا مشن تھا، بینظیر بھٹو نے بطوروزیراعظم ملکی جوہری پروگرام کی حفاظت کی۔

بینظیربھٹو نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی حکومت کو مکمل حمایت دلایا۔بلاول بھٹو نے مزید کہاجوہری پروگرام پرپیپلزپارٹی آج بھی شہیدقائدین کےنقش قدم پرچل رہی ہے،قابل اعتماددفاعی صلاحیت کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے۔

پاکستان کاجوہری پروگرام خطےمیں امن واستحکام کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں