اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں تین صحافی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ہفتہ کومعاون خصوصی ظفر مرزا نے بتایا کہ جن صحافیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی کٹس فراہم کرے گا۔معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے عام کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 تک جا پہنچی ہے۔