ٹریکٹروں

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 49 فیصد کی کمی

کراچی (عکس آن لائن)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں ملک میں 18249 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35952 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ فروری میں ملک میں 3330 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے ۔

گزشتہ سال فروری میں ملک میں 4507 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جنوری میں ملک میں 3406یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو فروری میں کم ہو کر 3330 یونٹس ہو گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 11106یونٹس ٹریکڑوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 22775 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 7143 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 13177 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں