محمد حسین محنتی

ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام تشویش ناک ہے،محمد حسین محنتی

کراچی (عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ حالات کی بہتری کے لئے انتقامی سیاست اور انا وھٹ دھرمی کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی جائے پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر پر شدد کاروائیوں کبھی بھی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اتحادی حکومت جتنا انتخابات سے راہ فرار اختیار کرے گی ملک کے سیاسی و معاشی حالات ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

سرمایہ دارانہ نظام نے مزدور سمیت ھر شعبہ زندگی کے افراد کا استحصال کیا ہے۔ مہنگائی ، بیروزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن جبکہ کرپٹ قیادت اور اسی ظالمانہ نظام نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام اور دیندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں اور عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائ آڈیٹوریم میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد عمر شر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی رہنما سید نظام الدین شاہ، نیاز احمد راجڑی صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے ۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے۔ ایک سال سے برسراقتدار پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کی پوری توجہ اپنی کرپشن کو تحفظ اور مقدمات کے خاتمے کے بجائے ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود پر ہوتی تو آج حالات کچھ نہ کچھ ضرور تبدیل ہوچکے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں