سونے کی درآمدات

ملک میں سونے کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں سونے کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ2020 میں 5 کلوسونا درآمد کیا گیا جس پر دولاکھ 71 ہزارڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،یہ شرح فروری کے مقابلے میں بہت کم ہے، فروری کے مہینہ میں 20 کلوگرام سونے کی درآمد ریکارڈکی گئی جس پر11.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 37 کلوگرام سونے کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی جس پر15.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔حالیہ مہینوں میں ملکی اوربین الاقوامی منڈیوں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے ۔عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے،

کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں