تیل اور گیس

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67ہزار637بیرل ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62ہزار 242بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار107ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار31ہزار810بیرل اور گیس کی 706ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار11ہزار554بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار703ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1136بیرل اورگیس کی 837ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پاکستان آئل فیلڈکی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4ہزار412بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار60ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 6فیصد،پی پی ایل 11فیصد اور پی او ایل کی پیداوار میں 26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار میں 2فیصد، پی پی ایل 2فیصد، ماڑی گیس10فیصد اور پی او ایل کی گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر13فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں