کورونا کا شکار

ملک بھرمیں مزید 577 افراد کورونا کا شکار، مریضوں کی تعداد 3918، 429 صحت یاب

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3918 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے نتیجے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3918 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں