pak-vs-englande1.j

ملتان ٹیسٹ، متبادل کھلاڑی کیلئے سکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز

لاہور (عکس آن لائن) انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر حارث رئوف کے متبادل کھلاڑی کے لئے سکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز دیدی گئی ۔ حارث رئوف پنڈی ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوچکے ہیں تاہم ان کے متبادل کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑی طلب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے جلد میٹنگ ہوگی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ فیصلے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی صورت میں متبادل کھلاڑی نہیں بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہورہا ہے جبکہ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں