مقبوضہ کشمیر کے گورنر

مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد( عکس آن لائن ) مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے شدید اختلافات کے سبب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔
۔گریش چندر مرمو نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈائون کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے بھی بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔
جس پر بھارتی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔مظالم اور غاصبانہ قبضے پر تحفظات اور مطالبات نہ سننے پر گزشتہ روز غیر قانونی بھارتی قبضے کو ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر مقبوضہ کشمیر نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدر کو بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں