حمیرا ارشد

مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں ، حمیر اارشد

لاہور( عکس آن لائن)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں کیونکہ یہ لوگ اپنے مفاد کی خاطر کسی کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے اور بد قسمتی سے ان کی بھینٹ چڑھنے والے شخص کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا ۔

ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ میں سب سے محبت اور اخلاص سے ملتی ہوں اورمیں نے جس سے بھی تعلق بنا یاوہ بغیر کسی مفا د اور لالچ کے خالصتاًخلوص پر بنا یا ۔ یہاں اکثریت ایسے لوگوںکی ہے جو صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے میں خود کو ذہنی اذیت کا شکار سمجھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ دور میں اگر کسی کو پر خلوص دوست مل جائے تووہ شخص خوش نصیب ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں