بلاول بھٹو زر داری

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں، بلاول بھٹو زر داری کی پشاور دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد دہماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کے متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیئے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔پی پی پی چیئرمین نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں