نور بخاری

معروف اداکار نور بخاری کی بطور میزبان شوبز میں واپسی

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن)معروف اداکار نور بخاری کی بطور میزبان شوبز میں واپسی اداکارہ ان دنوں پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن میں بطور ہوسٹ حصہ لینے لگی اداکارہ کی تین سال بعد سکرین پر واپسی ہوئی گزشتہ دنوں نور بخاری نے شب معراج کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی میزبانی کی تھی اداکارہ کی بطور کمپئیر و میزبان واسپی پر ان کے پرستاروں نے ان کو خوب سراہا جبکہ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار ہ نور بخاری نے پی ٹی وی کیلئے بطور میزبان ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کردیا جس میں وہ رمضان المبارک میں اسلامی موضاعات اور دیگر سوشل ایشوز پر پروگرامز کا حصہ بنیں گی جبکہ وہ حجاب کو پرموٹ کرنے کیلئے شوبز سے وابستہ خواتین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ملکر اس اہمیت کو اجاگر کرینگی اس حوالے نور بخاری نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔نور بخاری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ا نہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ صرف ایک حجاب نہیں ہے بلکہ یہ ہماری جنت کی چابی ہے۔’جبکہ گزشتہ دنوں عمائمہ ملک نے انسٹا گرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔عمائمہ ملک نے تصویر پر نور بخاری کے حوالے سے لکھا کہ زندگی میں کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ آپ سے کسی قسم کی امید نہیں رکھتے لیکن وہ پھر بھی بہت دل عزیز ہوتے ہیں اور نور ان میں سے ایک ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے عمائمہ ملک نے نور بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکارف میں پہنا ہوا ہے مجھے بطور تحفہ دینے کے لئے بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی رحمتیں عطا فرمائے او رہمت عطا کرے کہ میں ساری زندگی حجاب کرسکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں