ثمینہ پیرزادہ

معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا’ ثمینہ پیرزادہ

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا ،جب ہم اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری ذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمے داری ہے ، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں.

اور ان ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور دور تک موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمے داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں