مصطفی کمال

مصطفی کمال کا فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ

کراچی (نمائندہ عکس ) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال نے ملک بھر میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سرکار اور پولیس گھنانے کھیل میں ملوث ہیں اور نہ کراچی میں کوئی ترقیاتی کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا لیکن پولیس نے اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج کی کہ میں 500 افراد کے ساتھ فلاں پولنگ اسٹیشن پر گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی تصویرمیں ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن گیا ہوں، ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن گیا تو ہر سزا قبول ہوگی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر فائرنگ ہوئیلیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات بھی ہمارے خلاف درج ہوئے، گرفتاریاں کی گئیں جبکہ کورنگی کا ایس ایس پی تحقیقات کرنے بھی نہیں آیا اور دہشتگردوں کو لا کر ہمارے مرکزی آفس پر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی میں چھاپہ مار کر میرے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور 12 گھنٹوں میں کارکن رہانہ کیے تو سڑکوں پر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں