اداکارہ حرا مانی

مشکل حالات میں مستحق افراد کی مدد کو ترجیح بنالیں:حرامانی

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ ہم اِس مشکل گھڑی میں دُعا کریں، لوگ سیرو تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ ہم اپنی دعاں میں اچھائی کی طلب اور برائی سے دوری مانگیں۔

انہوں نے کہاکہ اس مشکل حالات میں مستحق افراد کی مدد کرنے کو اولین ترجیح بنالیں،اپنے رب کے بندوں کی مدد کریں اور اپنا اخلاق اتنا اچھے کریں کہ آپ کا رب اور اُس کے بندے آپ کو پسند کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں