عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی

مشکلات کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ ان سے تقویت حاصل کی اور پھر مقام حاصل کیا ‘ عطااللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور(عکس آن لائن )نامورگلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ اگرآپ اپنی منزل کے حصول کاعزم کرلیں تودنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،گلوکاری کا آغاز کرنے پر جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے تھے جب آج میں کامیاب ہو گیا ہوں تووہی لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے گلوکاری کو اپنانے کیلئے بڑی مشکلات کاسامنا کیا ہے لیکن میں نے انہیں اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ ان سے تقویت حاصل کی اور پھر مقام حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مطمئن ہوں کیونکہ جب آپ کا ذہن انتشارمیں گھرا رہے گا تو پھر آپ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے اس لئے انسان کوکسی بھی حال میں پر سکون رہنا چاہیے اوراپنی منزل کی جانب پیشرفت کرتے رہنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں