مسورکی فصل

مسورکے کاشتکار فصل کو نقصان رسا ں کیڑوں سے محفوظ رکھیں،ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے مسورکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو نقصان رسا ں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ انہیں بھرپور مالی فائدہ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوکا اگتی ہوئی مسورکی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹ کر کھاتاہے جس سے پیداواربری طرح متاثرہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چورکیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر فصل کا نقصان کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے انسداد کے لئے ناقابل استعمال سبزیات کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اورصبح ہوتے ہی ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہوئی سنڈیوں کو تلف کردیاجائے۔انہوں نے کہا کہ فصل کے اگنے سے کٹائی کے مرحلہ تک کسی بھی وقت دیمک کا حملہ ہوسکتاہے اوردیمک پودوں کی جڑوں پر حملہ آورہوتے ہوئے زمین میں سرنگیں بنالیتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں