الشیخ صبری

مسجد اقصی کے خطیب الشیخ صبری کی بیرون ملک سفر پابندی عائد

مقبوضہ بیت المقدس ( عکس آن لائن)قابض صہیونی ریاست نے مسجد اقصی کے امام اور خطیب اور سردکرہ فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پرچار ماہ کی پابندی عاید کردی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے ذریعے 82 سالہ الشیخ عکرمہ صبری تک پہنچایا گیا جس میں کہا گیا کہ الشیخ صبری کو آئندہ چار ماہ تک بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں۔

اس نوٹس سے قبل الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصی میں مداخلت پر اسرائیلی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے بیت المقدس فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر مسجد اقصی میں داخلے پرپابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ اگر القدس کے باشندوں پر دبائو برقرار رہا تو حالات آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں