سلیم شیخ

مستقل پلیٹ فارم دیا جائے تو نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ‘ سلیم شیخ

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں اور بالی ووڈ نے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا ہے ۔

لیجنڈ اداکار محمد علی (مرحوم ) ، زیبا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، فواد خان ، عاطف اسلم ، علی ظفر ، عمران عباس ، ثناء ، میرا ، صباء قمر ، مائرہ خان ، حیا علی ، حمائمہ ملک اور ریشماں سمیت دیگر فنکاروں نے ہمسایہ ملک میںاپنی صلاحیتوں کو لو ہا منوایا ہے ۔سلیم شیخ نے کہا کہ اگر حکومت فنکاروںکے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کر دے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں