مزدوروں کے حقوق

مزدوروں کے حقوق کے تحفظ ، بہترین روزگاراوران کے خاندانوں کی فلاح بہبودکے معاملات کو بھی اولین فوقیت دی جائے

اوکاڑہ( نمائندہ عکس آن لائن ) ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے کہا ہے کہ معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ کاروباری لوگوں کے لئے سہولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ ا ور ان کے بہترین روزگار اور ان کے خاندانوں کی فلاح بہبود کے معاملات کو بھی اولین فوقیت دی جائے صحت کی سہولت مزدوروں کا بنیادی حق ہے

اس سلسلہ میں سوشل سیکورٹی ہسپتال اور متعلقہ محکمہ بھر پور اقدامات کریں سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراءکے لئے بھٹہ مالکان اور فیکٹری مالکان تعاون کریں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی اسی سلسلہ میں فوری اقدامات کریں ۔ضلع میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اور دیگر عملہ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ویجیلنس کمیٹی برائے لیبر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نور الامین ،ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ابرارسمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں ،فیکٹر ی ورکروں ،ہوٹلوں ،ورکشاپوں اور دیگر مقامات پر چائلڈ لیبر کے افسران اور فیلڈ عملہ اقدامات کریں مزدوروں کی ان کی مزدوری کا طے شدہ معاوضہ ہر صورت ملنا چاہیے اور اس سلسلہ میں جو حکومت نے جو احکامات جاری کئے ہوئے ہے اس پر سو فیصد عملد آمد کیا جائے اور مزدوروں کے لئے کم سے کم طے شدہ معاوضہ سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملد رآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔اس موقع پر بھٹہ مالکان کے نمائندہ ا نجینئر سلمان اظہر نے چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملد رآمد کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں