مریم نواز

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور( نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر تین رکنی بنچ 27ستمبر کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے نیب حکام اوردیگر سے جواب طلب کررکھا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے خلاف چوہدری شوگر مل کا ریفرنس تاحال دائر نہیں ہوسکا، مریم نواز کو جب سزا ہوئی تو وہ پاکستان آئیں، وہ بیرون ملک اپنی والدہ سخت بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آئیں۔لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عدالت رجسٹرار ہائیکورٹ کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں