مریم نواز

مریم نواز (آج )شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی،تیاریاں مکمل

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے تنظیمی دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ (آج) اتوار کو شجاع آباد (ملتان) میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ اس سے پہلے مریم نواز جنوبی پنجاب سمیت پنجاب کے شہروں اور کشمیر کا دورہ کر چکی ہیں۔

اب شجاع آباد میں مریم نواز کے جلسے کے لیے انتظامات مقامی قیادت کی طرف سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم نواز شجاع آباد ملتان میں مقامی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔ مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں