شاہ محمود قریشی

مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرینگے، شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے نیک نیتی سے بیٹھی ہے لیکن حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں وقتی اتحاد ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اس صورت میں تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں