موسم برسات

محکمہ صحت کی موسم برسات کے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے پیش نظر ہدائت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض

کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور بارشوں

سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے

کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا

ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدائت کی ہے ۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد ڈویژن

کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں۔

انہوں نے رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال

کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی پانی میں نہانے سے گریز کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو سانپ ڈس لے تو سانپ کے کاٹے کی جگہ پر سے دو تین انچ اوپر

اور نیچے والی جگہوں کو باندھ دیا جائے اور مریض کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ احتیاط میں ہی زندگی اور صحت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں