محکمہ سکولز ایجوکیشن

محکمہ سکولز ایجوکیشن کاسکولوں میں ریگولر کی بجائے سکو ل ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے فیصلہ

لاہور( عکس آن لائن)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں میں ریگولر کی بجائے سکو ل ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو ایک سمری ارسال کی ہے کہ سکولوں میں انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہزاروں کی تعداد میں کنٹریکٹ پر انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے اور اس حوالے سے سمری ارسال کر دی گئی ہے ۔محکمہ سکولز چھ ماہ کے لئے سکو ل انٹرن بھرتی کرے گا اور چھٹیوں میں ان ٹیچرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ نے پنشن کے بچت کرنے کیلئے یہ پروگرام بنایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں