خریداری مراکز

محکمہ زرعی مارکیٹنگ کی گندم کے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کوتمام ضروری سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زرعی مارکیٹنگ پنجاب نے فیصل آ بادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیوں کے حکام کو ہدائت کی ہے کہ وہ محکمہ خوراک کی طرف سے وسط اپریل کے بعدشروع کی جانیوالی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں تمام اضلاع میں قائم کردہ گندم کے تمام خریداری مراکز پر گندم کی فروخت کیلئے آنیوالے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پیشگی تمام انتظامات یقینی بنائیں

نیز خاص طور پر کاشتکاروں کیلئے بیٹھنے، سائے، پینے کے پانی وغیرہ کیلئے اقدامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔محکمہ زرعی مارکیٹنگ فیصل ٓباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کاشتکاروں کو پی آر سنٹرز پر تمام ممکن سہولیات کی بہم رسانی کا حکم دیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی کو فرائض میں سنگین غفلت تصور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں