ممنوعہ اقسام

محکمہ زراعت کی گنے کے کاشتکاروں کو کمادکی ممنوعہ اقسام کاشت نہ کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گنے کے کاشتکاروں کو کمادکی ممنوعہ اقسام کی کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت ہی یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ کا حصول ممکن ہو سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ ٹرائی ٹیان، سی او ایل 54، سی او 1148 انڈین، سی او ایل 28، سی او ایل 44، بی ایل 4، ایل 116، ایل 118، ایس پی ایف 238، پی ایف 162وغیرہ کی اقسام کی کاشت سے گریز کیاجائے کیونکہ ان اقسام میں گنے کا رس انتہائی کم ہو چکاہے اور یہ اقسام کاشتکاروں کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت ہرگز نہ کریں کیونکہ آئندہ صرف معیار کی بنیاد پر ہی بہتر قیمت کا حصول ممکن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں