گندم کی فصل

محکمہ زراعت کی کاشتکار وں کوگندم کی فصل پرسٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجما ن نے کہا ہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں اورجب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسانو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائیگی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی تو کسان خو شحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیاجاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں