گلاب

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہاہے کہ گلاب کا پہلا پتا کھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرناپڑتا ہے جن مین سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا رہی ہے لہذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں۔

کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے انہوں نے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں اور شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں تاکہ بیماری کا پھیلا روکاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں