نیازبوکی کاشت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو نیازبوکی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ نیازبوکی کاشت فوری شروع کردیں جو فروری کے آخرتک مکمل کی جاسکتی ہے ‘کاشت سے پہلے 10 سے 13ٹن گوبرکی کھاد ڈال کر 3سے4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح باریک کرلیاجائے تاکہ نیازبوکی بہتر فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ اگر کاشتکار نیازبوکی فصل کو 2سے 3فٹ کے فاصلہ پر لائنوں میں کاشت کریں اور فصل کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد جبکہ بعدازاں 15,15روزکے وقفہ سے آبپاشی کریں تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیازبوکی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے 2سے3مرتبہ گوڈیاں کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پودے 3سے4انچ تک بڑے ہوجائیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 1 سے ڈیڑھ فٹ کردیں تاکہ پودوں کی بڑھوتری متاثرنہ ہو‘کاشت سے پہلے 10 سے 15 ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر3سے 4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح باریک کرلیاجائے تاکہ نیازبوکی بہتر فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں