چنے کی کاشت

محکمہ زراعت کی چنے کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کوپہلاپانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھاؤ‘ جھلساؤ ‘بلائٹ سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کو باقیات تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصورمحمدنویدامجد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاشتکارچنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں ‘چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اسلئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکامحسوس کرے تو اسے ہلکاپانی دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد‘اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کا قدزیادہ بڑھ رہاہو تو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دوماہ بعد شاخ تراشی بھی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں چنے کے مرجھاؤ ‘چنے کے جھلساؤ ‘بلائٹ سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فوری تلف کردیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں